اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارت میں منعقد ہونے والے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشعل ریلے کو مقبوضہ وادی سے گزار کر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نظر انداز کرکے بھارت نے عالمی برادری کو دھوکہ دیا،معاملے کو انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے ساتھ بھی اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کو انٹرنیشنل چیس فیڈریشن نے بھارتی شہر چنائی میں مقابلوں میں مدعو کر رکھا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ احتجاج کے طور پر پاکستان نے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اس ایونٹ کے ٹارچ ریلے کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر سے گزارا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مشعل ریلے کو مقبوضہ وادی سے گزار کر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نظر انداز کرکے بھارت نے عالمی برادری کو دھوکہ دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اس معاملے کو انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے ساتھ بھی اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ 28 جولائی سے 10 اگست تک چنائی میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ منعقد ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستانی دستہ پہلے ہی اس ایونٹ کے لیے تربیت کر رہا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افسوس کے ساتھ بھارت نے اس بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ کو سیاسی رنگ دینے کا انتخاب کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس طرح کے اشتعال انگیز اور ناقابل دفاع اقدامات ناجائز قبضے کو درست نہیں کرسکتے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری سے بھی پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارتی زیر قبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں بند کرائے