کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نورین اور وائس قونصل جنرل علی خوشرو نے منگل کو ملاقات کی۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن النجار، وزیرجیل خانہ جات علی حسن زرداری، سیکرٹری داخلہ اقبال میمن،سیکرٹری قانون اور دیگر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے کہاکہ ایران کے ساتھ ہمارے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں۔ایرانی قونصل جنرل نے وزیراعلی سندھ کو آگاہی دی کہ اسوقت دونوں ممالک میں 2 بلین ڈالرز کی تجارت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دوطرفہ تجارت کو 3 بلین ڈالرز کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ سے گوشت، پھل خاص طور پر سندھڑی آم اور لاڑکانہ کے امرود ایران برآمد ہو سکتے ہیں۔ملاقات میں وزیراعلی سندھ اور ایرانی قونصل جنرل کے درمیاں دونوں ممالک کے تجارتی وفد ایکسچینج کرنے پربھی اتفاق کیاگیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے بتایاکہ ایران ثقافتی فیسٹیول کر رہا ہے،یہ ثقافتی فیسٹیول نومبر میں منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے وزیراعلی سندھ کو فیسٹیول میں شرکت کی بھی دعوت دی۔ملاقات میں کراچی تا چابہارکے درمیاں فیری (کشتی)سروس شروع کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اگر فیری سروس شروع ہو جاتی ہے تو زائرین اور طلبہ کو سہولت میسر ہوگی
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...