مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر چھاپے اورتلاشی کی کارروائیاں

0
111

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر کے ہمراہ مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سرینگر، گاندربل، بانڈی پورہ، کولگام، بڈگام، اسلام آباد اور پلوامہ میں زبردستی گھروں میں گھس کر تلاشی لی۔ بھارتی پولیس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایاہے کہ آپریشن کے دوران ایک درجن کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کے موبائل فون، لیپ ٹاپ، بینک، کاروبار اور دیگر اہم دستاویزات قبضے میں لی گئی ہیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔