وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کی تعریف

0
66

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نیبھاری مقدار میں بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں اور منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کو ملکی سمندری حدود کی حفاظت پر مامور اپنے پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں پر فخر ہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے افسران و اہلکار نہ صرف پاکستانی سمندری حدود کی حفاظت بلکہ خطے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو ملکی سمندری حدود کی حفاظت پر مامور اپنے پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں پر فخر ہے۔