اسلام آباد (این این آئی) اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے 6 ماہ میں نگران حکومت کی جانب سے لیے گئے قرض کے مقابلے میں 561 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کے مقابلے میں موجودہ دور حکومت میں قرضوں کی رقم میں 561 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق مارچ سے اگست 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ5ہزار552ارب روپے بڑھا جس کے بعد اگست 2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 70ہزار 362ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔اس سے قبل ستمبر 2023 سے فروری2024کیدوران نگران دور حکومت کے 6 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 840 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔اس طرح فروری2024 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 64ہزار810ارب روپے تھا جس میں اگلے چھ ماہ کے عرصے میں کئی سو گنا اضافہ دیکھا گیا۔اس سے قبل اگست 2023 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 63 ہزار 970ارب روپے تھا۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...