مظفر آباد(این این آئی)آزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس ملی جوش و خروش اوراس تجدید عہد کے ساتھ منایا گیا کہ بھارت کے ناجائز قبضے سے جموں و کشمیر کی آزادی اور پورے مقبوضہ علاقے کے پاکستان سے الحاق تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آزاد جموںو کشمیر کے 77 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع کی مناسبت سے صبح کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہوا، دعائیہ تقریبات میں پاکستان اور کشمیر کی سلامتی اور شہدا کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی، توپوں کی سلامی کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ آباد کے نعرہ بھی لگائے گئے۔یاد رہے کہ کشمیری مسلمانوں نے ظالم ڈوگرہ حکمرانوں کے تسلط کے خلاف مسلح جدوجہد کر کے ریاست جموں و کشمیر کا ایک حصہ آزاد کروایا تھا۔24 اکتوبر 1947 کو کشمیریوں نے غازی ء ملت سردارمحمد ابراہیم خان کی قیادت میں مظفر آباد میں اپنی حکومت کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
عمران خان کا مذاکرات آگے نہ بڑھنے پر ہر صورت احتجاج کا اعلان
راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات میں بات آگے نہ بڑھنے کی صورت میں ہر صورت احتجاج کا اعلان کیا...
نیو انرجی وہیکلز،چین اور پاکستان پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون کو فروغ دیں گے
بیجنگ(این این آئی)ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان...
عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم سب ایک پیج پر...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم...
چین مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا
بیجنگ(این این آئی)بیجنگ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا، یہ مشقیں...
محسن نقوی سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات ،اسلام آباد اور ریاض کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پر سعودی نائب...