اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ یو این چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کا دن یو این چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود مسئلہ کشمیر اور فلسطین اب بھی حل پزیر ہیں جب تک یو این کی بانی دستاویز کی دفعات کو نظر انداز کیا جائے گا،بحران مزید گہرے ہوتے جائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے اس دن پر میں کثیرالجہتی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، دنیا کو سب کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے اقوامِ متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...