راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے آرمی چیف کا آپریشنل ایئر بیس پہنچنے پر استقبال کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کثیر القومی مشق انڈس شیلڈ 2024ء کا مشاہدہ کیا جو کہ خطے کی سب سے بڑی کثیر القومی مشق ہے۔آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپ گریڈیشن کے مختلف پروگرامز کے ذریعے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشقوں کے آپریشنز اور ٹیکنالوجیز کے ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔آرمی چیف کو سیکیورٹی چیلنجوں سے ہم آہنگ رہنے کیلئے پاک فضائیہ کی کوششوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔پاک فوج کے سربراہ نے وہاں موجود ایئر کریو سے بات بھی کی۔جنرل سید عاصم منیر نے فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پی اے ایف کے اہلکاروں کے عزم کو سراہا اور انٹر سروسز تعاون کے اہم کردار پر زور دیا۔آرمی چیف نے کہاکہ یہ تعاون آپریشنل کامیابی کے حصول کیلئے ضروری ہے۔علاوہ ازیں ایئر چیف نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ تربیت اور آپریشنل شعبے میں فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے کہاکہ مشق انڈس شیلڈ شریک ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، مشق اپنے فضائی اور زمینی عملے کو جنگی چیلنجوں کا سامنا کرنے کی تربیت دے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے آرمی چیف کا دورے پر شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...