احمد آباد(این این آئی)بھارتی ریاست گجرات میں جعلی عدالت قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فرضی عدالت میں جعلی جج، وکیل، اردلی بھی موجود تھے اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر مقدمات کی سماعت اور فیصلے بھی سنائے جاتے تھے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق احمد آباد پولیس نے 2019 سے لے کر اب تک ثالثی کے جعلی احکامات جاری کرنے کے الزام میں جعلی جج مورس سیموئل کو گاندھی نگر سے حراست میں لیا۔ جعلی جج مورس سیموئل نے 2019 میں چندا جی ٹھاکر نامی شخص کے حق میں زمین کی ملکیت کے ایک تنازعے سے متعلق فیصلہ سنایا تھا۔معاملہ سول کورٹ پہنچا تو عدالت نے کیس کے ساتھ دیگر دستاویزات کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور پولیس میں شکایت کی گئی جس کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں آئی۔ایف آئی آر کے مطابق مورس سیموئل نے اپنے دفتر میں کمرہ عدالت جیسا ماحول بنایا ہوا تھا۔ ان کے ساتھی عدالتی عملے یا وکیل کے طور پر پیش ہوتے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...