اسلام آباد (این این آئی)یاسین ملک کی اہلیہ مشعال نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی کی بھارتی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کی وجہ سے حالت تشویشناک ہے۔اپنے بیان میں مشعال نے کہا کہ یاسین ملک ہسپتال میں داخل ہیں،ان کی جان خطرے میں ہے ،انہوں نے ڈاکٹروں سے طبی امداد لینے سے انکار کر دیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کے ساتھ بھارتی عدالتوں کے رویے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس ہے،انسانی حقوق کی تنظیمیں میرے شوہر کو انسانی حقوق سے محروم کرنے کی بھارتی سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک گزشتہ کئی روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوگئی، انہیں انجکشن کے ذریعے فلوڈز دیے جارہے تھے لیکن وہ یاسین ملک کے لیے کافی نہیں تھے۔56 سالہ یاسین ملک نے جمعہ کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کا اعلان اس وقت کیا جب انہیں ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔یاسین ملک کو جب ناشتہ دیا گیا تو انہوں نے کھانے سے انکار کردیا اور مسلسل بھوکے رہے۔یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے انتہائی حساس سیل میں قید میں رکھا گیا جہاں طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...
قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔...