گال(این این آئی)سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو 246رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی،سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہو گئی اور بابر اعظم کے سوا کوئی بھی بلے باز لنکن بولرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا، پوری ٹیم 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 5 اور رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 97 کے مجموعے پر امام الحق 49 رنز بنا کر رمیش مینڈس کا شکار بن گئے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے ففٹی اسکور کی اور وہ 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 37 رنز بنا سکے۔ فواد عالم ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور آغا سلمان 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ یاسر شاہ 27 رنز بنا کر جے سوریا کا شکار بنے۔ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسیم شاہ تھے جو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جے سوریا نے 5 جبکہ رمیش مینڈس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک پاکستانی کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا سکا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...