اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت پر اے ڈی بی کی شراکت کو سراہا۔وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے نئے دفتر کے آغاز کا بھی خیرمقدم کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اے ڈی بی کا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کیپیٹل ایڈووکیسی فریم ورک کی تکمیل پر تعریف کرتے ہوئے قدرتی آفات کے تحفظ کے پروگرام کیلئے 50 کروڑ ڈالر پالیسی بیسڈ لون کی منظوری پر بھی اے ڈی بی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا بورڈ 29 اکتوبر کو پالیسی بیسڈ لون کی منظوری پر غور کرے گا۔ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں کی سائیڈ لائنز پر وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی معاون وزیربرائے توانائی وسائل سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے توانائی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔محمداورنگزیب ایس اینڈ پی گلوبل کے نمائندوں سے بھی ملے۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹنگ ایجنسی پاکستان کی ریٹنگ جلد ہی اپ گریڈ کرے گی۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ڈیجیٹل کوا?پریشن ا?رگنائزیشن کی سیکرٹری دیماہ الیحییٰ سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں وزیرخزانہ نے پاکستان کے آئی ٹی شعبہ میں ترقی کے امکانات کی اہمیت اجاگر کی۔محمداورنگزیب نے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر، ڈیجیٹل معیشت کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل غیرملکی سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل گورننس میں اشتراک ہونا چاہیے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...