جسٹس منصور کا خط ججوں کی تقسیم کی نئی لہر پیدا کریگا’ لیاقت بلوچ

0
64

لاہور(این این آئی)نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا خط ججوں کی تقسیم کی نئی لہر پیدا کرے گا۔یہ بات نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے لاہورسے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آئینی ترمیم میں چیف جسٹس کے تقرر کے طریقہ کار نے نیا فساد پیدا کر دیا ہے۔لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس کوئی بھی ہو، استحکام صرف آئین کی پابندی سے آئے گا۔