اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، بشری بی بی کا اسلام آباد یا لاہور میں گھر ہے وہاں رہتیں، وہ پشاور کیوں چلی گئی ہیں؟ ،یہ ایک سوالیہ نشان تو بنتا ہے؟ ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ 27 ویں آئینی ترمیم کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اس قسم کا کام ابھی تک تو کسی طرف سے بھی شروع نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ فوجی عدالتوں میں مقدمات پہلے بھی چلتے رہے ہیں، امریکہ میں جو ہنگامے پچھلے الیکشن سے پہلے ہوئے تھے، اسکے لئے انہوں نے خصوصی عدالتیں بنائی تھیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا ہوا ہے،ادھر فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا ہے۔ڈیل کی خبروں پر خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی والے کئی مہینے سے احتجاج احتجاج کھیل رہے ہیں تو کھیلتے رہیں، یہ سارا کچھ فرنٹیئر میں کیوں ہو رہا ہے، بیگم صاحبہ بھی فرنٹیئر میں چلی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی والے ہی کہتے ہیں وزیراعلیٰ کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوا ہوا ہے،اب بیگم صاحبہ بھی وہاں پہ چلی گئی ہیں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ یہ کس طرف اشارے مل رہے ہیں،انڈر ہینڈ کوئی واردات تو نہیں ہورہی؟ ہر جگہ رولا پڑا ہوا ہے کہ ان کی کوئی ڈیل، کوئی انڈرسٹینڈنگ ہوئی ہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ بشری بی بی کا اسلام آباد یا لاہور میں گھر ہے وہاں رہتیں، وہ پشاور کیوں چلی گئی ہیں؟ یہ ایک سوالیہ نشان تو بنتا ہے؟۔
مقبول خبریں
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...
قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔...