اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں 2 روزہ فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے، ان کی ولی عہد محمد بن سلمان و دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کا امکان ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔ فیوچر انویسٹمنٹ فورم ممالک کو اقتصادی استحکام اجاگر کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے اور پائیدار مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے۔فیوچر انویسٹمنٹ فورم اجلاس میں عالمی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، تعلیم، توانائی، مالیات اور علاج معالجے اور پائیداری جیسے بڑے مسائل حل کرنا ہے۔توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔فریقین پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان معاشی اور تذویراتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کریں گے اور معیشت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید اضافے کے امکانات کا جائزہ بھی لیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ فورم کی آٹھویں کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مقبول خبریں
بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
ژوب(این این آئی)بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ، 90 دن...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین...
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون...
بڑھتی ہوئی آبادی وسائل اور نظام حکمرانی پر زبردست دباؤ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کیساتھ ایک...