پشاور(این این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم دیا۔مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی ، سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل اور بشریٰ بی بی بھی عدالت میں موجود رہے۔وکیل بشریٰ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ چاروں صوبوں میں بشری بی بی کے خلاف مقدمات درج ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخوا میں تو کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہوگا؟ایف آئی اے، اینٹی کرپشن ،نیب اور دیگر اداروں میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ہم بس دوسرے صوبوں کے لیے بیل دے سکتے ہیں؟ جس پر وکیل بشریٰ بی بی نے کہا کہ عدالت سے اگر کوئی حفاظت مانگے تو عدالت ضمانت دے سکتی ہے۔عدالت نے کہاکہ سمجھایا جائے کیا باقی صوبوں کے لیے عدالت ضمانت دے سکتا ہے؟ جس پر وکیل بشریٰ بی بی نے کہا کہ آپ نے پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو راہداری ضمانت دی ہے۔عدالت نے بشری بی بی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مقدمات کی تفصیلات مانگ لی ، درخواست گزار کے خلاف درج کسی بھی مقدمے کی تفصیلات فراہم کی جائے جبکہ عدالت نے 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں اہلیہ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کو رکوانے کے...
توہین الیکشن کمیشن کیس’ عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں اگلی سماعت پر حاضری...
آئینی بینچ: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔جسٹس امین...
برطانیہ کیساتھ باہمی تعاون کو پائیدار اقتصادی پارٹنر شپ میں تبدیل کرنیکا وقت آگیا...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کا مضبوط اور بہترین دوست ملک ہے، وقت آگیا ہے کہ...
24نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر تشدد ہوا تو ذمہ داری پی...
سکھر(این این آئی) سابق قائدحزب اختلاف وزیرپیپلزپارٹی کے سینئررہنما سیدخورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ 24 نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر...