سوات (این این آئی)وفاقی وزیرامورکشمیر و گلگت بلتستان اورسیفران انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ حکومت کی انتھک کوششوں سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، بانی پی ٹی آئی کیلئے عالمی سطح پر لابنگ کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو خواز خوازہ خیلہ گرڈ سٹیشن میں فیڈرز کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیرمقام نے کہا کہ وزیراعظم کی کوششوں سے ملک میں روپیہ مستحکم ہوا، مہنگائی بھی ایک اکائی پر آگئی،حکومتی اقدامات کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بزنس ہے،وفاقی حکومت کی کوششوں سے ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کامیاب ایس سی او کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں رکن ممالک کے سرکردہ رہنمائوں نے شرکت کی اور شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے،حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں،سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا کبھی پاکستان نہیں تھا،وہ ایک پارٹی ہے جو صرف جھوٹ پر بنی ہوئی ہے،9 مئی کے مجرمان کی رہائی کے لیے بیرون ملک لابنگ کی جا رہی ہے ،ان کا ایجنڈا صرف اور صرف ایک شخص کو رہا کرانا ہے۔ وفاقی وزیر نے فلسطین اور کشمیر کو نظر انداز کرنے پر انسانی حقوق کی تنظیموں پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے،انسانی حقوق کے چمپئن فلسطین اور کشمیر میں مظالم نہیں دیکھ سکتے،کیا یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔امیرمقام نے کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منایا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے خوازہ خیلہ گرڈ سٹیشن میں نئے فیڈرز کا افتتاح کیاجو پورے علاقے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔اس موقع پر عمائدین علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور مسلم لیگ( ن) سوات کے قائدین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ فیڈرز کے افتتاح کے بعد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر کی ا?مد پرخوازہ خیلہ کے عوام نے اپنے محسن کا بھرپور استقبال کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...