اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 101 ویں سالگرہ پر کہا ہے کہ میں جمہوریہ ترکیہ کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پیغام اپنے خصوصی پیغام میں فاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ ترکیہ کے عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں عملی طور پر پائیدار ترقی کی ہے، ترکیہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی دیگر ممالک کے لئے رول ماڈل ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریہ ترکیہ کی تیز رفتار ترقی کا کریڈٹ صدر رجب طیب اردوان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مفید بات چیت ہوئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو جمہوریہ ترکیہ کے ساتھ مضبوط دوستی پر ناز ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...