اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر دونوں میاں بیوی ملزمان کو پیش کیا گیا۔ایمان مزاری اور ہادی علی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیس کیا ہے کس لیے ریمانڈ مانگ رہے ہیں؟پراسیکیوٹر راجا نوید نے بتایا کہ میں مقدمہ کا متن پڑھ دیتا ہوں ٹریفک کو روکا گیا تھا انگلینڈ کی ٹیم کا روٹ تھا، انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی روانگی تھی اسٹیٹ کی سیکیورٹی مہیا کی جاتی ہے۔انہوں نے دلائل دئیے کہ دونوں میاں بیوی آئے اور بیرئیر ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے، خاتون ملزمہ نے پولیس کو کہا کہ میں ایمان مزاری ہوں، روڈ تمہارے باپ کا نہیں، ابراہیم خان ٹریفک اہلکار نے بیرئیرز واپس لگانے کی کوشش کی تو اس کو مرد وکیل عبدالہادی نے مارا۔پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ بیرئیر ہٹنے پر دو تین موٹرسائیکل روٹ توڑ کر آگے نکل گئے، مقامی پولیس کے پہنچنے پر یہ دونوں وکلا پیچھے ہٹ گئے۔جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ یہ تو مقدمہ کا متن پڑھ رہے ہیں آپ کی درخواست کیا ہے، جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان ملزمان نے عوام کو اشتعال دلوایا ویڈیو اور وائس میچ کرانا ضروری ہے، جس پر جج نے استفسار کیا کہ جن بندوں نے روٹ توڑا وہ نہیں پکڑے گئے، جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔وکیل عطاء اللہ کنڈی نے مؤقف اپنایا کہ آپ کے سامنے کیسز آتے ہیں آپ بہتر جانتے ہیں کس کیس میں دہشتگردی دفعہ لگتی ہے، وکیل ملزمان نے کہا کہ ایمان مزاری کے کلائنٹ عدالت پیش ہونے تھے ان کو جلدی تھی، جلدی کی وجہ سے پولیس نے ایمان مزاری کو بیرئیر مارے جس کا میڈیکل موجود ہے، ایمان مزاری نے بھی کراس ویثرن کی درخواست دی ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...