اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجگور کے علاقہ پروم میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ قوم کی ترقی پر حملہ ہے،یقین ہے کہ دہشتگردانہ واقعے میں ملوث مجرم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حملے میں شہیدہونے والے اہلکار وں کی قوم ہمیشہ مقروض رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پیپلز پارٹی دہشتگردوں سے نبرد آزما سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...