ویرات کوہلی شرمناک ریکارڈ کے مالک بن گئے

0
18

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ سپر اسٹار ویرات کوہلی آئے دن ریکارڈ پر ریکارڈ بناتے ہیں مگر اب وہ ایک منفی شرمناک ریکارڈ کے مالک بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی نے ایک بار پھر سابق کپتان اور سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف پونے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوکر کرکٹ میں ملک کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔پونے ٹیسٹ میں مچل سینٹنر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونا بھارت میں اس نوعیت کا ان کا 25 واں آؤٹ تھا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ لیجنڈری ٹنڈولکر کے نام تھا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے حال ہی میں بھارت کو اس کی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی ہے۔ یہ 12 سال بعد بھارت کی اپنی سر زمین پر پہلی سیریز شکست ہے جب کہ کیویز نے 70 سال میں پہلی بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔اس سیریز میں ویرات کوہلی مکمل طور پر آؤٹ آف فارم دکھائی دیے اور دونوں ٹیسٹ میچز میں ان کے بیٹ نے رنز نہیں الگے جس کی وجہ سے بھارت بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا۔