لاہور(این این آئی)سابق چیئرمین پی سی بی و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے گیری کرسٹن کے استعفیٰ اور محمد رضوان کو کپتان بنانے پر ردعمل دے دیا۔سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ محمد رضوان کو جو ٹیم دی گئی ہے اس میں میچ ونر بھی نہیں ہے، بابر اعظم سے پوچھنا چاہیے تھا کہ وہ آرام چاہتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان وائٹ بال میں پاکستان ٹیم کی ضرورت ہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کو کوچ گیری کرسٹن کے تجربے کی ضرورت تھی، گیری کے معاملے پر کرکٹ بورڈ کو وضاحت دینی چاہیے۔گزشتہ روز سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے وی لاگ میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں سے سوال کرنا میرا حق ہے، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شرلی چھوڑ دی گئی، مقصد کسی کو نیا دکھانا نہیں تھا، شان کو بیٹنگ میں غلطیاں دور کرنے کا کہا تھا، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔رمیز راجہ نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے پاکستان ٹیم زندہ ہی سوشل میڈیا پر ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ مجھ پر دباؤ رکھنیکے لیے سیاست کی جاتی ہے، جو لوگ کرکٹ نہیں کھیلے وہ کرکٹ پر بات کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...