آسٹریلیا سے سیریز، پاکستان ٹیم کا دوسرا گروپ میلبورن پہنچ گیا

0
39

میلبورن (این این آئی)پاکستان اور آسٹریلیا کی وائٹ بال کرکٹ سیریز کیلئے گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ میلبرن پہنچ گیا۔منگل کو روانہ ہونے والے کھلاڑی بدھ کو آسٹریلیا پہنچ گئے اور ٹیم کو جوائن کر لیا جبکہ کھلاڑیوں کا پہلا گروپ میلبورن پہنچ چکا ہے۔کراچی سے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عبداللّٰہ شفیق، عامر جمال، صائم ایوب، کامران غلام، حسیب اللّٰہ اور عرفات منہاس شامل تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم دورے کے دوران آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ 4 نومبر کو کھیلے گی۔