ریاض(این این آئی)سعودی عرب ریاض میں ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کو سعودی ولی عہد نے عراقی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطے اور امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔سعودی کابینہ نے برکس سمٹ 2024میں مملکت کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں تنازعات میں اضافے کو سختی سے رد کردیا۔کابینہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی، کسی رکاوٹ کے بغیر انسانی امدادکی فراہمی اور پائیدار امن کے حصول کیلئے ایک نئے عزم کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی عرب نے لبنان کے موجودہ بحران سے نکلنے، انسانی ہمدردی کے اثرات کو کم کرنے، ریاستی اداروں کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور تمام علاقے میں مکمل خود مختاری بڑھانے میں سپورٹ کیلیے اجتماعی مدد کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی کابینہ کے اجلاس میں اس سنگین خطرے کو اجاگر کیا گیا جو غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں سے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی دونوں کو لاحق ہے۔سعودی کابینہ نے لبنان کیلئے سپورٹ کی اہمیت پر بھی زور دیا جیسا کہ لبنان کے عوام اور خود مختاری کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس میں کہا گیا تھا۔
مقبول خبریں
بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
ژوب(این این آئی)بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ، 90 دن...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین...
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون...
بڑھتی ہوئی آبادی وسائل اور نظام حکمرانی پر زبردست دباؤ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کیساتھ ایک...