واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورکاملا ہیرس کی جانب سے ایک دوسرے سنگین الزامات عائد عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی ریلیوں سے خطاب میں دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تقسیم اور نفرت کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ ارلی ووٹنگ میں 5کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔کاملاہیرس کا 6جنوری کے کپیٹل ہل حملے کے مقام پر بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ 6جنوری کواپنے نائب صدر تک کوقتل کروانا چاہتا تھا۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ جیت گیا تو مخالفین کوجیلوں میں بند کردے گا، میں الیکشن جیت گئی تو مخالفین کو ٹیبل پر لاؤں گی۔سابق امریکی صدر نے انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کہاکہ کاملاہیرس امریکی تاریخ کی بدترین نائب صدر ہیں۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیوبینن نے 4ماہ قید کا ذمہ دارکاملا ہیرس کو قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے نینسی پلوسی اور میرک گارلینڈ نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔اسٹیوبینن نے رہائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ الیکشن چوری ہونے سے بچائیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...