لاہور(این این آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دفتروں میں بیٹھ کر احکامات نہیں دے رہے، میں نے خود فیلڈ میں جا کر اینٹوں کے بھٹے گرائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مارچ سے ہی اسموگ سے متعلق اقدامات شروع کر دیے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام سیکٹرز کو اسموگ کی روک تھام سے متعلق روڈ میپ دیا گیا، اس سے پہلے حکومتی سطح پر اسموگ سے متعلق اتنا کام ہی نہیں ہوا تھا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ اسموگ کی روک تھام طویل عمل ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ لاہور میں تمام گاڑیاں الیکٹرک میں تبدیل کریں۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں 200 سے 250 الیکٹرک بسیں چلنی چاہئیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...