ٹاپ 3 ججز میں سے ایک کو آئینی عدالت کا سربراہ ہونا چاہیے’ سینیٹر کامران مرتضیٰ

0
21

اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سمیت ٹاپ 3 ججز میں سے کسی ایک کو آئینی عدالت کا سربراہ ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اگر یہ نہیں چاہتی تو اپنے ایم این ایز یا سینیٹرز میں سے کسی ایک کا نام دے دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہماری مداخلت کے نتیجے میں ہی بینچز بننے ہیں تو سپریم کورٹ نہیں چل پائے گی۔کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے ہائی کورٹس میں ججز کی آسامیاں پْر کرلیں پھر سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کیلئے قانون سازی میں تعاون کرسکتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 26 ویں ترمیم کے حامیوں کو غدار کہنے کے جواب میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے معاملے میں ہم آخر تک پی ٹی آئی کی فرمائشیں منواتے رہے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ترمیم کو اس لیے ووٹ دیا کیونکہ حکومت کے پاس ووٹ پورے ہوگئے تھے اور بہت سے لوگ حکومت کے ساتھ چلے گئے تھے۔