راولپنڈی (این این آئی)قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ جلد رہا ہوں گے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کھانا اچھا نہیں دیا جارہا اس سے ان کو الٹیاں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی، خواتین کو گرفتار کیا گیا، چوہدری امتیاز کی بیٹی کو گھسیٹا گیا۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور خورشید شاہ خصوصی کمیٹی چیئرمین ارکان کی حفاظت کریں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ایک بدبو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، دوسری ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج چالان کی نقول تقسیم کی گئی ہیں، میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، آج یہاں آگیا، 4 شہروں میں آج تاریخ تھی یہ سب جعلی کیس ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین کو گرفتار کیا گیا، چوہدری امتیاز کی بیٹی کو گھسیٹا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی اورخصوصی کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ ارکان کی حفاظت کریں،عمر ایوب نے مزید کہا کہ ایک بد بو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، دوسری ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...