ممبئی (این این آئی) بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے سیاہ دلکش جوڑے میں نئی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔فلم ‘ریفیوجی’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شامل تصاویر میں انکی دلکشی آسمان کو چھوتی نظر آ رہی ہے۔کرینہ کپور ان تصاویر میں مغربی طرز کا سیاہ نیٹ سے تیار کردہ لباس پہنے نظر آئیں جو انکے حسن کو چار چاند لگاتا دکھائی دے رہا ہے۔اپنے لک کو مزید دلکش بناتے ہوئے کرینہ کپور نے ہیئر سٹائل سادہ اور ایلیگینٹ رکھا اور سلیک جیل بن بنایا۔کرینہ کپور کے اس قاتلانہ لک کو مزید حسین بنانے والے ان کے کان میں پہنے بندے بھی ثابت ہو رہے ہیں جبکہ انکے پوز بھی سب کے دلوں پر بجلیاں گراتے معلوم ہو رہے ہیں۔کرینہ کپور نے کیپشن میں مزاح کا عنصر شامل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘معاف کیجیے گا! میں یہ بات اب اور نہیں سن سکتی کہ میں کتنی زیادہ دلکش نظر آرہی ہوں’۔پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کرینہ کپور کے مداح ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ان کے حسن کے قصیدے پڑھتے نظر آرہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...