پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت کا وقت بہت محدود ہے، عوام اوربین الاقوامی سطح پران کی کوئی ساکھ نہیں اور یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے جو نئے صدر بنے ہیں ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ آزاد عدلیہ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سابق اسپیکر کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف جتنے کیسز ہیں کمزور ہیں اس پر سزا ہونا ممکن نہیں ہے اور ہمیں انصاف ملنے کی توقعات ہیں، عمران خان پر سیاسی مخالفت کی بنیاد پرکیسز بنائے گئے ہیں، ہم قانونی جنگ بھی لڑیں گے اورعوامی اسمبلی بھی لگائیں گے، جتنیفورمز ہیں سب میں اپنی جدوجہد آگے بڑھائیں گے۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہمیں انصاف ملنے کی توقعات ہیں، ذاتی مسائل کی وجہ سے عمران خان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اور یہ معاملہ لمبا نہیں کیا جاسکتا، ا?ج ہماری میٹنگ ہے جس میں ہم فیصلہ کریں گے کہ جدوجہد کا کونسا طریقہ اپنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دیگر جمہوری پارٹیوں کو بھی جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں اور ملک میں لاقانونیت کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں ان کو اپنے ساتھ شامل کریں گے اور ان کے ساتھ جلد ہی بیٹھک کریں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...