اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کرنے کا پروگرام بنایا تو اْسے روکنے کے لیے انتظامات بھی غیرمعمولی ہوں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین لاکھ بندے تو خود بانی پی ٹی آئی بھی نہیں لاسکے تھے جب اْن کا گراف بہت اوپر تھا۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ عمران خان نے کبھی 20،25 ہزار سے زیادہ لوگ جمع نہیں کیے۔ اب اگر پی ٹی آئی اس قسم کے خواب دیکھ رہی ہے تو ایسے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، نہ 9 من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی ایک مہینے میں رہا ہورہے ہیں تو تحریک کی تیاری کس لیے ہے۔ رہنما ن لیگ نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے پیچھے ڈیل کا امکان بھی مسترد کردیا، کہا نہ حکومت، نہ عدلیہ، نہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا امکان ہے، اسٹیبلشمنٹ سے تو پی ٹی آئی کے رابطے بھی نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے آئین اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...