پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان پر ردعمل آ گیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا، علی امین گنڈاپور دہشتگردی روکنے کیلئے افغانستان سے رابطہ کرنے کی بات کریں تو غدار، جعلی پنجاب حکومت کی راج کماری مریم نواز سموگ پر بھارت سے رابطہ کریں تو ڈپلومیسی۔انہوں نے کہا کہ جعلی راج کماری بتائیں دہشت گردی بڑا مسئلہ ہے یا سموگ؟ سموگ سے انسانی صحت جبکہ دہشت گردی سے انسانی جانوں کو خطرہ ہے، چچا کی حکومت میں بھتیجی کیلئے سب کچھ حب الوطنی جبکہ دیگر صوبوں کے لئے غداری ہے۔ان کا کہنا تھا سموگ پر ڈپلومیسی کرنے پراعتراض نہیں، جعلی حکومت کے دوغلا پن پر اعتراض ہے، کہتے ہیں کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے، بھارت سے شریف خاندان کی پرانی محبت ہے جو چھپ نہیں سکتی، شریف خاندان کی شادیوں میں نریندر مودی کو دعوتیں دی جاتی ہے، جے شنکر آنے پر شریف خاندان بھنگڑے ڈال رہے تھے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ میں نے مثبت بات کی تو ایسا واویلا کیا جیسے پاکستان بھارت کے ہاتھوں بیچ دیا، شریف خاندان کے دوغلے پن کی کوئی حد نہیں ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...