ممبئی (این این آئی) پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ کے نئے میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔ہنی سنگھ نے اپنے نئے میوزک ویڈیو میں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ مہوش حیات کو شامل کیا ہے جس کا اعلان ان کی جانب سے کچھ دن قبل کیا گیا تھا۔تاہم اب اس میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے یہ میوزک ویڈیو ہنی سنگھ کی ایلبم گلوری کا حصہ ہے جو 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی، ویڈیو کے ٹیزر کو ٹی سیریز میوزک کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں ہنی سنگھ اور مہوش حیات کو بھی ٹیک کیا گیا۔اس ویڈیو میں مہوش حیات کو کالے رنگ کے بولڈ لباس میں ہنی سنگھ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو اور اس کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جبکہ صارفین بولڈ لباس پہننے پر مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...