لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے انہیں 70ہزار سے زائد شادی کی پیشکش ہوئیں۔وینا ملک حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے ذاتی زندگی اور کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی۔ کیرئیر کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے وینا نے بتایا کہ ‘جس وقت میں نے اپنا کیرئیر شروع کیا وہ وقت میرے لیے رولر کوسٹر کی سواری جیسا تھا، میرے کیرئیر کے آغاز کے 10 سال بڑے مصروف گزرے، میں اتنی مصروف تھی کہ میرے پاس میک اپ اتارنے کا وقت بھی نہیں تھا، میری بڑی بہن میرا میک اپ اتارتی تھی اور مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی تھی’۔ ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے بتایا کہ مجھے کیرئیر کے عروج پر اور بھارت میں رئیلٹی شو کے دوران دنیا بھر سے شادی کی پیشکش موصول ہوئیں لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ یہ پیشکش کہاں سے آئیں اور کن لوگوں نے کیں، کیونکہ میں ان سے براہ راست رابطے میں نہیں تھی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...