مدینہ (این این آئی)بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا پرسنالیٹی ثناء سلطان کے نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں ہوئی، جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں شرکت کرکے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثناء سلطان نے محمد واجد سے نکاح کر لیا ہے۔ ان کی نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں منعقد ہوئی جو ایک انتہائی نجی تقریب تھی۔ ثناء سلطان نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئرز کی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا، مگر ان الفاظ کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ الحمداللّٰہ، میں عاجزی اور خوشی کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں کہ مجھے مدینہ جیسی پاکیزہ اور مقدس جگہ پر اپنے واجد جی کے ساتھ نکاح کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ دوست سے زندگی کے ساتھی بننے کا ہمارا سفر محبت، صبر اور ایمان کا ثبوت ہے۔ثناء سلطان کو ان کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...