اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کرکے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع والے سلسلہ ختم کرکے باقاعدہ عہدے کی مدت مقرر کی ہے،پی ٹی آئی حکومت میں آرمی چیف کو توسیع دی گئی اور اب یہ سروسز چیف کی مدت مقرر کرنے کی قانون سازی کی مخالفت کررہے ہیں۔وزیردفاع خواجہ آصف نے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہاکہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں 60سالہ توسیع کی روایت کو ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی بھی مدت مقرر کی گئی ہے جبکہ دیگر آئینی اداروں کے سربراہان کی مدت بھی 5سال ہے۔انہوںنے کہاکہ مدت متعین کرنے سے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے وقت ہونے والی قیاس آرائیاں ختم ہو جائیں گی اور اس سے خاص کر میڈیا اور عمومی طور پر بھی قیاس آرائیوں کا سلسلہ بند ہوگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کے عہدے کی مدت تعیناتی کی تاریخ سے ہوگی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3سال سے 5سال ہوگئی ہے جبکہ موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اب 2027تک فوج کے سربراہ رہیں گے اور اسی طرح فضائیہ اور بحریہ کے سربراہ بھی 5سال کی مدت مکمل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں آرمی چیف کو توسیع دی اور اب سروسز چیف کی مدت مقرر کرنے کی قانون سازی کی مخالفت کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ اپوزیشن ایکسٹینشنز دینے کی حامی ہے لیکن ہم نے اس کو فارمولائز کیا ہے، اپوزیشن کی مخالفت محض مخالفت برائے مخالفت ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت آرمی ایکٹ ترامیم پر ایوان میں بحث کرنا چاہتی تھی اور اس کیلئے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو بات کرنے کی دعوت بھی دی لیکن پی ٹی آئی نے دلچسپی نہیں دکھائی۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...