اسلام آباد(این این آئی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلہ میں آئی سی سی کے اعلیٰ سطح کے وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان آنے کا پلان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے وفد کا 10 سے 12 نومبر تک لاہور کے شیڈول کا پلان ہے، وفد چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لے گا، انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کچھ افراد کے پہلے پاکستان آنے کا بھی امکان ہے۔وفد کی موجودگی میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد بھی ہو گا، ممکنہ طور پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور دوسری تفصیلات کے اعلان کا بھی امکان ہے، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ممبر ممالک سے پہلے ہی شیئر کیا جا چکا ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر 11 نومبر کو ہونے والی تقریب میں اہم شخصیات اور کرکٹرز کو دعوت دی جائے گی، وفد کی آمد اور تقریب کے حوالے سے تفصیلات طے کی جا رہی ہیں، تفصیلات طے ہونے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شیڈولڈ ہے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز تین وینیوز لاہور، کراچی اور راولپنڈی پر کھیلے جائیں گے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...