لندن (این این آئی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان کے نعمان علی، نیوزی لینڈ کے میچل سینیٹنر اور جنوبی افریقا کے کگیسوربادا کو اکتوبر 2024 کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان اکتوبر کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، پاکستانی اسپنر نعمان علی نے اکتوبر میں انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔نعمان علی نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی قابل ذکر کارکردگی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں انتہائی اہم 45 رنز اسکور کیے تھے۔دوسری جانب آئی سی سی ویمن پلیئر ا?ف دی منتھ کیلئے ویسٹ انڈیز کی دیاندر ا ڈوٹن، نیوزی لینڈ کی میلیاکر اور جنوبی افریقا کی لاور اوولارٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...