ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں ، ہاؤس رینٹ الاؤنس میں غیرمعمولی اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

0
34

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کردیا، وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ 65ہزار سے بڑھا کر 3لاکھ 50ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح ججوں کا اعلیٰ عدالتی الاؤنس بھی 342,431روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 90ہزار روپے کردیا گیا۔تاہم نوٹیفکیشن نے ہائیکورٹس سے کہا کہ وہ گاڑیوں کے حوالے سے ایک پالیسی بنائیں جس میں ایندھن، دیکھ بھال، ڈرائیور اور بین بینچ سفر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ عدالتی الاؤنس میں حالیہ اضافے سے ہائی کورٹ کے جج کی تنخواہ 20لاکھ روپے سے تجاوز کر جائے گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون سے کہا تھا کہ وہ ججوں کے مکان کے کرایے کو 65,000روپے سے بڑھا کر اسلام آباد میں گزشتہ برسوں کے دوران مکانات کے کرایوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے نظر ثانی کرے۔