اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندیاحسن اقبال نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں علاقائی جدت طرازی کا مرکز بنایاجارہاہے، اسلام آباد آئی ٹی پارک میں جدید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے آئی ٹی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو تکنیکی اور انتظامی مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں اسلام آباد آئی ٹی پارک منصوبے کی پیشرفت کے جائزے کے لئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ، وزارت منصوبہ بندی اور آئی ٹی کے سینئر حکام اور جنوبی کوریا کے سفیر پارک کی جون سمیت کورین سفارتخانے کے دیگر افسران بھی شریک تھے۔ احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے وژن پر زور دیا جس کا مقصد اسلام آباد کو آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں علاقائی جدت طرازی کا مرکز بنانا ہے۔انہوں نے پاکستان میں پائیدار ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھنے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے جامع اور مربوط ترقیاتی حکمت عملی اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اجلاس میں بتایاگیاکہ اسلام آباد آئی ٹی پارک 66,893مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے جس میں دو تہہ خانے، ایک گراونڈ فلور اور نو اضافی منزلیں ہیں، یہ منصوبہ کوریا کے اقتصادی ترقیاتی معاونت کے فنڈ اور پاکستان کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے درمیان مالی تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔اس 88.384ملین ڈالر کی لاگت کے منصوبے میں 76.310ملین ڈالر کا قرضہ کورین ایگزم بینک فراہم کر رہا ہے جبکہ باقی 12.476 ملین ڈالر حکومت پاکستان کی طرف سے فراہم کئے گئے ہیں۔اجلاس کوبتایاگیاکہ اسلام آباد آئی ٹی پارک میں جدید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے آئی ٹی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو تکنیکی اور انتظامی مدد فراہم کی جائے گی، جو پاکستان کو عالمی آئی ٹی صنعت میں مقابلہ کرنے کے قابل بنائے گا۔پارک میں 120آفس اسپیسز، اسٹارٹ اپس کیلئے 15دفاتر پر مشتمل انکیوبیشن سنٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، صنعت-اکیڈمی رابطہ مرکز، بجلی کی بلاتعطل فراہمی، ٹائر IIIڈیٹا سینٹر، R&Dآئی ٹی لیبز، آڈیٹوریم اور ورچوئل کلاس رومز شامل ہیں جو تحقیق اور تربیت کے فروغ میں معاون ہوں گے۔پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر پارک کی جون نے پاکستان کیساتھ اس تاریخی منصوبے پر قریبی تعاون کے لئے کوریا کے عزم کا اعادہ کیا اور آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات کے مواقع پیدا کرنے میں شراکت داری کے فروغ پر کوریا کی دلچسپی کا اظہار کیا۔احسن اقبال نے ٹیکسلا میں گندھارا آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز دی، جس کا مقصد تعلیم اور جدت کے فروغ کو مزید مضبوط بنانا ہے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...