کابل (این این آئی) افغانستان میں افیون کی کاشت میں اضافہ پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان جو طویل عرصے سے ہیروئن کے لئے خام مال کا دنیا کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے، وہاں طالبان کی جانب سے پابندی لگانے کے بعد سے دوسرے پورے سال میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے اعلیٰ روحانی پیشوا نے اپریل 2022ء میں منشیات کی کاشت پر پابندی عائد کر دی تھی، اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے سالانہ جائزے کے مطابق اس پابندی کے باعث 2023ء میں ملک میں افیون کی کاشت میں 95 فیصد بڑی کمی واقع ہوئی تھی۔یو این او ڈی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس سال کاشت کا تخمینہ 19 فیصد سے بڑھ کر 12,800 ہیکٹر (32,000 ایکڑ) ہو گیا اور پیداوار کا مرکز ملک کے روایتی جنوب مغرب سے شمال مشرق کی طرف منتقل ہو گیا۔اقوامِ متحدہ نے ایک بیان میں کہا، 2024ء میں اضافے کے باوجود افیون پوست کی کاشت 2022ء کی نسبت بہت کم ہے جب ایک اندازے کے مطابق 232,000 ہیکٹر پر کاشت کی گئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا خشک افیون کی قیمتیں اس سال کی پہلی ششماہی میں تقریباً 730 ڈالر فی کلو گرام پر مستحکم رہیں جو پابندی سے پہلے کی اوسط قیمت 100 ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔گزشتہ سال کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اگست 2023 میں کھیتوں میں ادا کردہ قیمتیں 408 ڈالر کی 20 سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...