کابل (این این آئی) افغانستان میں طالبان حکومت نے امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کو امید ہے اگلی امریکی انتظامیہ حقیقت پسندانہ اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں ممالک کے تعلقات میں واضح پیش رفت ہوگی اور دونوں ممالک باہمی روابط کی روشنی میں تعلقات کے نئے باب کا آغاز کر سکیں گے۔ترجمان کے مطابق امارت اسلامی افغانستان اور امریکا کے درمیان دوحہ معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورحکومت میں ہی دستخط ہوئے تھے اور اس کے بعد 20 سالہ قبضہ ختم ہوگیا تھا۔افغان وزرات خارجہ کا کہنا تھاکہ توقع ہے ٹرمپ خطے اور دنیا خصوصاً غزہ اور لبنان میں موجودہ جنگ کے خاتمے کیلئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...