ایڈیلیڈ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہونے کے باوجود کریمپس کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ کریمپس ریکور ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا، جب کریمپس پڑے تو وقت کم تھا اس لیے اوور مکمل نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ پہلا ون ڈے قریب جا کر ہارے تھے، اْمید ہے کہ دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کریں گے۔نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ کی پیچ اچھی ہے، مثبت کرکٹ کھیلنا ہو گی، میچ کے بعد اس پر بات ہوئی کہ کن چیزوں کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میچ کے بعد باتیں ہوتی ہیں کہ یارکر نہیں کی، فلاں بال نہیں کی، پچ کی کنڈیشن اور صورتِ حال کے مطابق بولنگ کر رہے تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب بیٹنگ کے لیے جاتا ہوں تو کوشش ہوتی کہ وکٹ آسانی سے نہ دوں، کوشش ہوتی ہے آخری بال تک فائٹ کروں۔واضح رہے کہ پاکستان اور اّسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا، 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ اّسٹریلیا نے جیتا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...