واشنگٹن(این این آئی) وائٹ ہاؤس نے یوکرین کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے بھیجنے کا منصوبہ بنا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس جنوری میں صدر جو بائیڈن کے عہدے سے سبکدوش ہونے سے پہلے یوکرین کو 6 ارب ڈالر کی سکیورٹی امداد بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔آئندہ سال جنوری میں منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب ہوگی اور اس سے قبل وائٹ ہاؤس انتظامیہ یوکرین کو ممکنہ مضبوط ترین پوزیشن میں لانے کا امید رکھتی ہے۔رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس اب ان فنڈز کو جلد از جلد تعینات کرنے کے لیے کام کررہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یوکرین کے پاس روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہتھیار موجود ہوں، چاہے ٹرمپ امداد بھیجنے سے انکار کر دیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ امریکا کے یوکرین کو مختص کردہ ہتھیار بھیجنے میں عام طور پر مہینوں لگتے ہیں، اس لیے آنے والے ہفتوں میں اعلان کردہ کسی بھی پیکج کے جنوری 2025 کے اختتام سے پہلے مکمل طور پر پہنچنے کا امکان نہیں ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...