لاہور(این این آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ کی صورتِ حال کے پیش نظر اسپورٹس گالا ملتوی کر دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے بعد اسپورٹس گالا منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں شہریوں میں ماسک فراہمی کی مہم شروع کر دی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مساجد سے اسموگ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ 9 سے زائد مقامات پر آگ جلانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور 15 ایف آئی آرز درج کر کے 4 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔واضح رہے کہ حکومتی اقدامات کے باوجود لاہور میں اسموگ کی صورتِ حال برقرار ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے اور یہاں اسموگ کی صورتِ حال مسلسل تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے، گرین لاک ڈاؤن ایریاز کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں میں بھی پابندیوں پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...