اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے جبکہ پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہاہے کہ مشترکہ کوششوں سے پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے، عملی تعاون میں جامع پیشرفت ہوئی ہے۔جمعرات کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارت خانے میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی۔ملاقات میں محسن نقوی نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے 2چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی تفصیلات اور تحقیقات میں پیشرفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔انہوں نے چین کے سفیر، حکومت اور زخمی چینی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم ترقی اور سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چینی تصور سے پوری طرح متفق ہیں۔محسن نقوی نے کہاکہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کیلئے محفوظ و پرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاہے کہ چین دو طرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تیار ہے۔چینی سفیر نے چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران جیانگ زی ڈونگ نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا، ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چینی سفیر نے کہاکہ چینی صدر شی جن پنگ نے صدرآصف علی زرداری کو خط لکھا ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...