منامہ(این این آئی)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ہوپ نیٹ ورک جیسے اقدامات کی حمایت کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوجوانوں کو مہارت اور رہنمائی کے مواقع سے آراستہ کرنے کے وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے مقاصد کیساتھ ہم آہنگ ہے،پائیدار مستقبل کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی مکالمے کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔جمعرات کوچیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے بحرین کے ہوپ نیٹ ورک کی تقریب میں شرکت کی جس کا مقصد نوجوانوں کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق بااختیار بنانا ہے۔یہ تاریخی اقدام نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے اور عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے حل کو آگے بڑھانے کیلئے عالمی تعاون اور مکالمے کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔اس موقع پررانا مشہود احمد خان نے بحرینی وزیر برائے امور نوجوانان راون بنت نجیب توفیقی کی ہوپ نیٹ ورک کو تشکیل دینے اور اس کی قیادت کرنے میں ان کی مثالی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اپنی وابستگی کو عالمی یوتھ کمیونٹی کے لیے قابل ستائش شراکت کے طور پر اجاگر کیا اور ایک ایسے پلیٹ فارم کے بارے میں ان کے وژن کی تعریف کی جہاں نوجوان چیلنجز پر بات کرنے، ترقی کے خیالات کا اشتراک کرنے اور سرحدوں سے باہر بھی مثبت تبدیلی لانے کیلئے جمع ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہوپ نیٹ ورک نوجوانوں کو تبدیلی کے فعال رکن بننے کیلئے بااختیار بنا کر ایس ڈی جیزکے حصول کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کیلئے عالمی مکالمے کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ضروری ہے،اس اقدام میں بحرینی وزیر کی قیادت دنیا بھر میں نوجوانوں کی صلاحیت کو آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے ہوپ نیٹ ورک جیسے اقدامات کی حمایت کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا، جو نوجوانوں کو مہارت اور رہنمائی کے مواقع سے آراستہ کرنے کے وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے مقاصد کیساتھ ہم آہنگ ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...