کابل (این این آئی)افغانستان کرکٹ ٹیم کے اّل راؤنڈر محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کہا ہے کہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے، اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے محمد نبی نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔نصیب خان کے مطانق کئی مہینے قبل محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم محمد نبی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ محمد نبی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیریئر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ 39 سالہ محمد نبی نے 2009ئ میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور 2019ئ میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8بجے بند کرنے اورلاری، بسوں، ٹرک اور ٹرالر...
جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے ہم اقتدار میں آ کر ایسا نہیں کریں...
راولپنڈی(این این آئی)تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے ہم اقتدار میں آ کر...
ریپبلکنز پر امریکا میں موجود پاکستانی عوام کا بہت پریشر ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی کامیابی میں پاکستانی مسلمانوں...
وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو سعودی عرب روانہ ہوں گے
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
توہین عدالت کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان سے منگل کو ملاقات کرانے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو منگل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے پارٹی لیڈرز...