لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ اّئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے کسی ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے میڈیا کے ذریعے چیمپئینز ٹرافی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلارہا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے ہائبرڈ ماڈل پر مان گیا ہے۔بھارتی بورڈ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سیاسی اور سیکورٹی خدشات کا بہانہ بناکر پاکستان آکر کھیلنے سے منع کرتا رہا ہے جبکہ ایشیاکپ 2022 کیلئے ایشیاکپ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروایا گیا جس میں بھارتی ٹیم نے اپنے میچز دوسرے مقام پر کھیلے تھے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے اسٹیڈیم اَپ گریڈ کررہا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی سے قبل شائقین کو بہتر انتظامات اور دیکھنے کے بہتر مواقع مل سکیں۔غور طلب ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک وفد 10 سے 12 نومبر تک لاہور کا دورہ کرے گا تاکہ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لے سکے۔ 11 نومبر کو ایک آفیشل ایونٹ متوقع ہے، جس کے دوران ٹورنامنٹ کے شیڈول اور اہم تفصیلات کا امکان ظاہر کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ابتدائی شیڈول پہلے ہی ایونٹ میں شریک ٹیموں کے بورڈ کیساتھ کیا جاچکا ہے، جس کے تحت پاکستان گروپ اے میں بھارت، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔ چیمپئینز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
مقبول خبریں
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کررہا،پاکستان تسلط کے سامنے نہیں جھکے...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے...
سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا
کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...