غزہ (این این آئی) غزہ اور لبنان پر اسرائیلی بمباری میں گزشتہ دو روز کے دوران مزید 120افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ،لبنان میں شہید ہونے والوں میں حسن نصراللہ کے چچا اور ان کے اہلخانہ بھی شامل ، حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اڈوں پر راکٹ حملے، صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ ، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ سے انخلا کی دھمکی دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی بمباری سے دو روز کے دوران غزہ میں 78اور لبنان میں43 افراد شہید ہوئے،عر ب میڈیا کے مطابق لبنان میں شہید ہونے والوں میں شہید حسن نصراللہ کے چچا بھی شامل ہیں جو اپنے بچوں اور پوتوں سمیت بمباری میں شہید ہوگئے،لبنانی میڈیا کے مطابق بمباری میں 190افراد زخمی ہوئے جن اقوام متحدہ کے امن رضاکار اور3 لبنانی فوجی اہلکار بھی زخمی شامل ہیں ، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے ”جنگ زدہ” علاقوں سے فلسطینیوں کو ایک بار پھر انخلا کی دھمکی دے دی ہے ،حزب اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمالی اسرائیل اور تل ابیب کے قریب اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی فوجی اڈوں پر راکٹ حملے کئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار کی منتقلی تک امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اپنے باقی وقت میں غزہ اور لبنان کی جنگوں کو ختم کرنے کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...